اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس، حکومت سے جواب داخل نہ کرنے کی وجوہات طلب

20 Nov 2025
20 Nov 2025

(لاہور نیوز) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ نے عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت پر حکومت سے جواب داخل نہ کرنے کی وجوہات طلب کر لیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس خادم حسین، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بنچ میں شامل تھے۔

عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت تین دسمبر تک وجوہات جمع کروائے کہ عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت کیوں نہیں کی گئی؟

درخواست گزار فوزیہ صدیقی اپنے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں، سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی دوران سماعت کمرہ عدالت میں موجود رہے، مذکورہ بالا حکم کے ساتھ ہی عدالت نے مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے