اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان نے صبا قمر سے دشمنی کی حقیقت بتا دی

20 Nov 2025
20 Nov 2025

(ویب ڈیسک) صبا قمر سے دشمنی کی خبروں پر ماہرہ خان کا ردعمل آ گیا۔

اپنی نئی فلم نیلوفر کی تشہیر کے سلسلے میں وہ فواد خان کے ہمراہ نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں۔

اس دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ صبا قمر اور آپ کے درمیان خاموش دشمنی کا تاثر کیوں دیا جاتا ہے، جس پر اداکارہ نے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ کئی مرتبہ ان سے یہی سوال کیا جا چکا ہے اور اس کے جواب میں وہ یہی کہتی آئی ہیں کہ ان کی جانب سے کبھی بھی کوئی مخالفت یا دشمنی نہیں رہی۔

اس موقع پر انہوں نے صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ وہ باصلاحیت اداکارہ ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ رجحان ہے کہ جب بھی دو مضبوط اور کامیاب خواتین ایک ساتھ نظر آتی ہیں تو لوگ خود سے ہی انہیں ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے لگ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صبا قمر کے ساتھ انہوں نے کوئی مشترکہ پراجیکٹ نہیں کیا ہے اگر موقع ملا تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے