20 Nov 2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ تا رائیونڈ 40 کلومیٹر ریلوے ٹریک کے اطراف گرین زون بنایا جائیگا۔
حکومت پنجاب نے گرین زون بنانے کے منصوبہ کی منظوری دے دی۔
ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ گرین زون منصوبہ کیلئے ٹینڈرز جلد طلب کئے جائیں گے، پراجیکٹ ڈیڑھ سال میں مکمل ہو گا،گرین زون میں 30 نئے پارکس بنائے جائیں گے۔
پارکس 3 کنال سے 80 کنال زمین پر بنیں گے، پارکوں میں تفریح کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سپورٹس ، فٹنس کی سہولیات بھی میسر ہونگی، گرین زون سے آلودگی، سموگ کے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔
