اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف شاعر، ادیب، کالم نگار احمد ندیم قاسمی کا آج یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

20 Nov 2025
20 Nov 2025

(لاہور نیوز) اپنی منفرد تخلیقات کی بدولت آج بھی ادب کے افق پر ایک درخشندہ ستارے کی مانند جگمگانے والے معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار احمد ندیم قاسمی کا آج یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

ہشت پہلو شخصیت کے مالک احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916ء کو پنجاب کے ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق خانقاہ سے تھا، اسی لیے مزاج میں قلندری اور صوفیت تھی، مرحوم کا اصل نام احمد شاہ جبکہ ندیم تخلص ٹھہرا۔

احمد ندیم قاسمی نے پہلا شعر1927ء میں کہا جبکہ پہلی نظم 1931ء میں روزنامہ ’’سیاست‘‘ لاہور میں شائع ہوئی جو انہوں نے مولانا محمد علی جوہر کی وفات پر کہی، احمد ندیم قاسمی کے 17 افسانوی اور 6 شعری مجموعے شائع ہوئے، تنقید و تحقیق کی 3 کتابیں چھپیں اور ترتیب و ترجمہ کے تحت 6 کتابیں منظر عام پر آئیں۔

انہوں نے بچوں کیلئے بھی بہت کچھ لکھا جو 3 کتابوں کی شکل میں شائع ہوا، ان کے افسانوں کے ترجمے ایک درجن سے زائد زبانوں میں چھپ چکے ہیں ، احمد ندیم قاسمی کے افسانے ’’پہاڑوں کی برف‘‘، ’’نصیب‘‘ ،’’لارنس آف تھیلیسیا‘‘، ’’بھاڑا‘‘، ’’ بدنام‘‘، ’’کفن دفن، رئیس خانہ‘‘، ’’ موچی‘‘، اور ’’ماں‘‘ بے حد مقبول ہوئے۔

احمد ندیم قاسمی کو حکومت پاکستان نے 1968ء میں تمغہ حسن کارکردگی اور 1980ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا، معروف بھارتی نغمہ نگار، رائٹر اور ڈائریکٹر گلزار انہیں اپنا روحانی استاد مانتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے