اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ کم کرنے کیلئے شہر بھر میں پانی کا چھڑکاؤ

19 Nov 2025
19 Nov 2025

(لاہور نیوز) سموگ کے اثرات کو کم کرنے کیلئے شہر بھر میں پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ جاری ہے تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ، راوی پل، آزادی چوک اور سرکلر روڈ پر واشنگ ٹیمیں تعینات ہیں، جبکہ ریلوے اسٹیشن، شالا مار گارڈن اور جناح گارڈن میں بھی پانی کے چھڑکاؤ کا عمل جاری ہے۔

شہر کے دیگر اہم مقامات جیسے چڑیا گھر، ریس کورس پارک، مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، کینال روڈ، جوہر ٹاؤن، ایمپوریم مال، خیابان فردوسی اور پائن ایونیو پر بھی پانی کے چھڑکاؤ کا عمل کیا جا رہا ہے۔

 سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی وقفے وقفے سے پانی چھڑکا جا رہا ہے تاکہ دھول و مٹی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ شہریوں کو سموگ فری ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات پر عزم ہیں اور شہر میں مزید اقدامات کیلئے ٹیمیں سرگرم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے