اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ماحول دوست اقدامات کے ثمرات، لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی

19 Nov 2025
19 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت ماحولیاتی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال نومبر میں لاہور کے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، ایک بھی دن انسانی صحت کیلئے خطرناک درجے میں ریکارڈ نہیں ہوا، جبکہ گزشتہ سال نومبر 2024 میں 11 دن فضا انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک قرار دی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال نومبر 2024 میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 565.2 ریکارڈ ہوا تھا، جبکہ نومبر 2025 میں یہی سطح کم ہو کر 259.6 پر آ گئی، ماحولیاتی تجزیہ کرنے والے امریکی ادارے کی رپورٹ بھی اس بہتری کی تصدیق کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024 کے ماہِ نومبر کے مقابلے میں 2025 کے نومبر کے 18 میں سے 16 دن فضائی معیار بہتر رہا، جسے لاہور کے ماحولیاتی حالات کیلئے ایک غیر معمولی مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے فضا میں بہتری پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، پنجاب حکومت کی لاہور کی فضا کو آلودگی سے پاک کرنے کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، ماحول اور فضا کی آلودگی کم کرنے کیلئے تمام ٹیموں اور متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، فضا کی بہتری کا یہ آئینہ آغاز ہے، اللہ کے فضل سے یہ بہتری دنوں سے مہینوں اور پھر سالوں تک پھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے