19 Nov 2025
(ویب ڈیسک) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں لائن لین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق رواں ماہ 32 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کئے گئے، جن میں سے صرف لاہور میں 21 ہزار سے زائد چالان شامل ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر کونز لگا کر لائن لین کی پابندی کروائی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور بےقاعدہ ڈرائیونگ کو روکا جا سکے۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ لائن لین کی پابندی کی بدولت ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، انہوں نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو بھی ہدایت کی کہ شہریوں میں لائن لین کی اہمیت سے متعلق آگاہی مہم تیز کی جائے۔
