(لاہور نیوز) خیبر پختونخوا میں 16 اور 17 نومبر کو دو الگ الگ مقابلوں میں 23 خوارج مارے گئے۔
باجوڑ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بڑا آپریشن، سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، باجوڑ آپریشن میں 11 خوارج ہلاک ہوئے جن میں خوارج کا اہم رِنگ لیڈر سجاد عرف ابوزر بھی شامل تھے۔
بنوں میں خفیہ اطلاعات پر ایک اور آپریشن، سیکورٹی فورسز نے 12 خوارج کو کامیابی سے ہدف بنایا۔خوارج کی بڑھتی سرگرمیوں کے مقابلے میں سیکورٹی فورسز کا فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا گیا، کارروائیوں نے بھارتی پراکسی فتنے کے خوارج نیٹ ورک کو بھاری نقصان پہنچایا۔
علاقے میں مزید خطرات کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن مسلسل جاری ہے، “عزمِ استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی ملک گیر مہم پوری رفتار سے جاری ہے، وفاقی ایپکس کمیٹی کی ہدایات کے مطابق غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
