اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان نے مزید 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر دیا: ترجمان این ڈی ایم اے

18 Nov 2025
18 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے بہن بھائیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر دیا گیا۔

این ڈی ایم اے ترجمان  نے کہا کہ امدادی سامان میں ضروری سامان بشمول خیمے، ترپال شیٹس، جیتی کینز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں، امدادی سامان کی کھیپ لاہور ائیر پورٹ سے غزہ براستہ مصر روانہ کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مصر سے امدادی سامان غزہ کی جانب روانہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے حکام اِس موقع پر موجود تھے۔

این ڈی ایم اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی امدادی سامان کی یہ  25 ویں کھیپ ہے، پاکستان اب تک 2،427 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر چکا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے