اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اکتوبر 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 112 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا: سٹیٹ بینک

17 Nov 2025
17 Nov 2025

(لاہورنیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 112 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ملکی درآمدات 5.27 ارب ڈالر رہیں، اکتوبر 2025 کی برآمدات 2.74 ارب ڈالر رہیں، اکتوبر 2025 میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3.65 ارب ڈالر رہا جبکہ اکتوبر 2024 میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 2.82 ارب ڈالر تھا۔

بینک دولت پاکستان نے کہا کہ سال در سال تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 29 فیصد سے زائد رہا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 73.3 کروڑ ڈالر رہا۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024 کے پہلے 4 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20.6 کروڑ ڈالر تھا، ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سال در سال 255 فیصد بڑھا ہے، رواں مالی سال چار مہینوں کی درآمدات 20.72 ارب ڈالر رہیں۔

ایس بی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چار مہینوں میں ملکی برآمدات 10.63 ارب ڈالر رہیں، مالی سال کے پہلے چار مہینوں کا تجارتی خسارہ 10.09 ارب ڈالر رہا، چار مہینوں میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 14.34 ارب ڈالر رہا جبکہ چار مہینوں کی ورکرز ترسیلات 12.95 ارب ڈالر رہیں۔

سٹیٹ بینک نے کہا کہ اکتوبر میں آئی ٹی ایکسپورٹس 5.5 فیصد سے بڑھ کر 38.6 کروڑ ڈالر رہیں اور آئی ٹی برآمدات مالی سال کے 4 ماہ میں 19.6 فیصد سے بڑھ کر 1.44 ارب ڈالر رہیں۔

پاکستان کے بیرونی زرمبادلہ ذخائر (سی آر آر / ایس سی آر آر کے علاوہ) 14.50 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو سالانہ 29 فیصد کے نمایاں اضافے کو ظاہر کرتے ہیں اور یہ کرنٹ اکاؤنٹ پر جاری ساختی دباؤ کے باوجود مضبوط بیرونی بفرز کی نشاندہی کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے