اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

1500 روپے مالیت والے بانڈز کی قرعہ اندازی کر دی گئی

17 Nov 2025
17 Nov 2025

(ویب ڈیسک) نیشنل سیونگز سینٹر راولپنڈی نے 1500 روپے مالیت والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کر دی، قرعہ اندازی کی تقریب میں سرکاری حکام اور عوام نے شرکت کی جہاں نتائج کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

نتائج کے مطابق پہلے اور دوسرے انعام کے خوش نصیب جیتنے والوں کا اعلان کیا گیا ہے تاہم مکمل ڈرا فہرست اب تک نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا تھا جو پرائز بانڈ نمبر 091925 کے نام نکلا، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے فی کس تھا جو 106210، 502971 اور 916702 نمبرز والوں نے جیتا۔

قواعد کے مطابق جیتنے والے افراد اپنا انعام کسی بھی نیشنل سیونگز سینٹر یا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے وصول کر سکتے ہیں تاہم انعام جیتنے والوں کو اپنی رقم وصول کرتے وقت مقررہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پرائز بانڈ سکیم پاکستان میں ایک مقبول سلسلہ ہے جو نہ صرف عوام کو بڑی رقم جیتنے کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ بچت کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے