(لاہور نیوز) وفاقی وزارتِ غذائی تحفظ نے 77 سالوں کے بعد شوگر انڈسٹری کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سمری میں نئی شوگر ملز لگانے پر عائد پابندی ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے جس کے بعد ملک میں شوگر سیکٹر میں سرمایہ کاری اور مسابقت میں اضافہ متوقع ہے۔
شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ کے مطابق طے ہوں گی، چینی کی درآمد اور برآمد کا حکومتی اختیار ختم ہو جائے گا، چینی کی قیمتوں پر سرکاری کنٹرول بھی ختم ہو جائے گا، مارکیٹ فورسز قیمتوں کا تعین کریں گی، جس سے قیمتیں مستحکم ہونے کی توقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی رجحانات اور ملکی معاشی ضروریات کے پیش نظر آزاد منڈی کا نظام بہتر نتائج دے سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ سمری رواں ہفتے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی جبکہ اسے وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر وزیراعظم کو باضابطہ طور پر پیش کریں گے۔
