اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: جعلی دودھ تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا، 400 لیٹر دودھ تلف

16 Nov 2025
16 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور کے نواحی علاقے نتھوکی میں جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔

400 لٹر دودھ تلف، سپلائر گاڑی، کین، 32 بوریاں پاوڈر اور 55خالی بوریاں ضبط کر لیں، جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ رہائشی علاقے میں چھپ کر گھر میں جعلی دودھ تیار کرنا والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق تیار دودھ کو رات گئے اور علی الصبح دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

پاوڈر، کیمکلز، ناقص گھی اور جعلی گاڑھا محلول موقع سے برآمد کر لیا گیا جبکہ پاوڈر، پانی، گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جبکہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر جعلی دودھ تلف کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں،  طویل ریکی کے بعد نواحی علاقے میں موجود گھر میں چھپ کر جعلی دودھ بنانے والے گروہ کو پکڑا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے