16 Nov 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا، مجھے اور نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں جادو ٹونے پر حکومت چلائے جانے کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان کو انڈیا کے خلاف فتح دلائی پوری دنیا میں اس کی پذیرائی ہوئی ہے، ججز کے ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے، مجھے اور نواز شریف کو غلط سزائیں ہوئیں، اب ججز کے ضمیر سیاسی طور پر جاگے ہیں۔
