16 Nov 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔
شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 237 ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کی آب و ہوا مضرصحت قرار دی گئی ہے، کوٹ عبدالمالک سب سے متاثرہ علاقہ، آلودگی کی شرح 336 ریکارڈ کی گئی جبکہ مشتاق احمدگرمانی روڈ 304، یونیورسٹی آف لاہورکےاطراف اےکیوآئی277ریکارڈ کی گئی۔
ا سکے علاوہ ڈی ایچ اے فیز ایٹ 254، واہگہ میں آلودگی کی شرح 227، طفیل روڈ 206،صدر 189، عسکری ٹین کےاطراف شرح آلودگی 160، اور فیروزپور روڈ پر سب سے کم شرح آلودگی 67 ریکارڈکی گئی ہے۔
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال لازم بنائیں۔
