اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی وہ ملک کی دوست نہیں: احسن اقبال

16 Nov 2025
16 Nov 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے وہ ملک کی دوست نہیں۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں، بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے،فوج کی قربانیوں کو سلام پیش لیکن ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب قوم بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ زراعت، صنعت اور برآمدات کو ترقی دینا ہوگی، معیشت مضبوط کر کے غربت، بیماری اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہوگا، سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں شعور نہیں شور دیا،نو مئی کو لاہور میں پاکستان بنانے والی ہستی قائداعظم کے گھر کو جلایا،ترقی یافتہ ملکوں نے امن کے ساتھ اپنے ملک میں 10،10 سال کے لیے استحکام پیدا کیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ پاکستان کو امن کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں، جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے یا کرنا چاہے وہ پاکستان کی دوست نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے