16 Nov 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کی جانب سے چھٹی کے روز ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق مختلف علاقوں سے 52 ون ویلرز سمیت 56 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ پولیس نے 4 ملزمان کو ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں سے موٹر سائیکلیں، اسلحہ، پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی ہیں، ترجمان ڈولفن کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔
