اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب نے خورشید احمد ندیم کو دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈ دے دیا

16 Nov 2025
16 Nov 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید احمد ندیم کو دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈ دے دیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید احمد ندیم کو دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈ 2025 دیتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈ 2025 "اسلام اور اقلیتیں" کتاب کو دیا گیا، یہ کتاب رحمت للعالمین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید احمد ندیم اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض محمود مشترکہ تصنیف ہے جسے رحمت للعالین اتھارٹی نے شائع کیا ہے ۔ کتاب میں پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق، آئینی مساوات اور سماجی ہم آہنگی سے متعلق مباحث شامل ہیں۔

 گورنر پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی نے بین المذاہب احترام، کردار سازی اور امن کے فروغ کے حوالے سے نمایاں کام کیا ہے۔ انہوں نے اتھارٹی کے زیرِ اہتمام رحمت اللعالمین اقلیتی کلب اور تعلیمی سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا۔

 خورشید احمد ندیم نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق، انصاف اور باہمی احترام ریاستی اور مذہبی دونوں حوالوں سے اہم اصول ہیں جبکہ اہم سماجی اور علمی شخصیات نے خورشید ندیم اور ڈاکٹر ریاض محمود کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی معاشرے میں تعلیم، تربیت اور اقدار کے لیے اہم ترین کام کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے