اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی ریپر طلحہ انجم کی نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

16 Nov 2025
16 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ریپر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نیپال میں ہونے والے اپنے حالیہ کنسرٹ کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے دوران طلحہ انجم نے خیر سگالی اور دوستی کے اظہار کے طور پر بھارتی پرچم لہرایا جبکہ ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود طلحہ یونس نے نیپالی پرچم اٹھا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

کنسرٹ میں موجود مداحوں نے اس لمحے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام مختلف ممالک سے آئے ہوئے سامعین کے احترام اور امن دوستی کے پیغام کے طور پر کیا گیا۔

تاہم پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد حیران نظر آئی اور کئی لوگوں نے اس حرکت پر بحث چھیڑ دی۔کچھ نے اسے ایک مثبت، جرات مندانہ عمل کہا تو کچھ نے اسے غیر ضروری اور غیر محتاط فیصلہ قرار دیا۔

طلحہ یونس کے نیپالی پرچم لہرانے پر مقامی مداحوں نے جوش سے ردعمل دیا اور ان کے نیپال آنے کا شکریہ ادا کیا۔دونوں فنکاروں کی پرفارمنس سے اسٹیج پر زبردست ہلہ گلہ رہا اور شو بھرپور کامیاب رہا۔

تاہم اس واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت دونوں جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے جبکہ نیپال کے مداح اس پورے لمحے کو “ایک خوبصورت پیغام” قرار دے رہے ہیں۔اب تک دونوں فنکاروں کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے