اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لوک گلوکارہ صنم ماروی کا پروگرام کا حیران کن معاوضہ لینے کا دعویٰ

16 Nov 2025
16 Nov 2025

(ویب ڈیسک) معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے ایک میوزک کنسرٹ یا پروگرام کا حیران کن معاوضہ لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

گلوکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران ضم ماروی نے بتایا کہ کیریئر بنانے کیلئے انہیں سخت محنت کرنی پڑی، انہیں متعدد بار مایوسی بھی ہوئی لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہ ہاری، انہیں پہلی بار بڑے میوزک پروگرام کرنے پر 27 ہزار روپے کا معاوضہ ملا تھا، جو اس وقت بہت زیادہ تھا، جس سے انہوں نے والدہ کو گھر کیلئے بہت ساری چیزیں لے کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 27 ہزار روپے کی کمائی سے والدہ کو بستر، ٹی وی، واشنگ مشین اور گھر کی دوسری چیزیں بھی لے کر دی تھیں لیکن اس باوجود ان کے پیسے ختم نہیں ہوئے تھے۔

گلوکارہ نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو بھی یہی درس دیتی ہیں کہ ناکامیوں پر مایوس نہیں ہونا، مسلسل محنت کرتے رہنا چاہیے، اس کا پھل ضرور ملتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صنم ماروی نے بتایا کہ اب وہ میوزک کنسرٹ کی مختلف جبکہ شادی سمیت اسی طرح کی دوسری تقریبات کیلئے مختلف معاوضہ وصول کرتی ہیں، عام طور پر وہ شادی سمیت اسی طرح کی دوسری تقریبات کا معاوضہ 25 لاکھ روپے تک وصول کرتی ہیں۔

گلوکارہ کی جانب سے ایک میوزیکل پروگرام کے زیادہ معاوضہ لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی گلوکاری پر بھی سوالات اٹھائے اور لکھا کہ وہ اتنی اچھی گلوکارہ نہیں ہیں، وہ زیادہ معاوضہ لے رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے