اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دنیا کو محبت، برداشت اور افہام و تفہیم کی ضرورت ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

16 Nov 2025
16 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو محبت، برداشت اور افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔

برداشت اور رواداری کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے ہی معاشروں میں رواداری اور برداشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے، اس لئے ہمیں معاشرے کو پرامن رکھنے کیلئے برداشت کی راہ اختیار کرنا ہو گی، نفرت، عدم برداشت اور ناہم آہنگی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشرہ آج برداشت اور رواداری جیسے مثبت رویوں کا شدید متلاشی ہے، منفی رویے نہ صرف خاندانوں بلکہ مجموعی طور پر معاشروں کیلئے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رجحانات کے خاتمے کیلئے مثبت سوچ، بہترین طرزِ عمل اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا رویہ اپنانا ہو گا، معاشرے کے ہر طبقے بشمول نوجوانوں، اساتذہ، والدین اور رہنماؤں کو برداشت اور تحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے