اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیب کا کرپشن مافیا کے خلاف آپریشن، 8 ہزار 397 ارب روپے کی تاریخی ریکوری

16 Nov 2025
16 Nov 2025

(لاہور نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن، مالی فراڈ اور سرکاری زمین پر قبضہ مافیا کے خلاف گزشتہ اڑھائی برس کے دوران سب سے بڑی ریکوری انجام دیتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مارچ 2023 سے اکتوبر 2025 تک مختلف کارروائیوں، تحقیقات اور ریفرنسز کے نتیجے میں 8 ہزار 397 ارب روپے کی خطیر رقم برآمد کی، یہ ریکوری نیب کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرار دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 1999 میں ادارے کے قیام سے  لے کر فروری 2023 تک نیب مجموعی طور پر 883 ارب روپے ہی وصول کر سکا تھا، مگر گزشتہ اڑھائی برس میں ریکوری کا حجم اس سے 10 گنا زیادہ رہا، جسے حکام نیب کی مؤثر حکمت عملی اور سخت ایکشن کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ رفتار برقرار رہی تو سال 2025 کے اختتام تک مزید 2 ہزار ارب روپے کی ریکوری کا امکان ہے، جس سے مجموعی وصولی نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

نیب حکام  کے مطابق سب سے بڑی کامیابی لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے ملی جہاں بڑے پیمانے پر سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، قبضہ مافیا سے بازیاب کروائی گئی زمین کی مالیت بھی کھربوں روپے بنتی ہے، جو مجموعی ریکوری کا اہم حصہ ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ کرپشن، قبضہ گروپوں اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف کارروائیاں آئندہ ماہ بھی جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے