اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تحریک انصاف نے ہندوستان اور اسرائیل سے فنڈنگ لی: حنیف عباسی

15 Nov 2025
15 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہندوستان اور اسرائیل سے فنڈنگ لی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں قابض رہنے کے لیے سازشیں کیں ، تحریک انصاف نے ہندوستان اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔اُنہوں نے کہا ہے کہ اکانومسٹ نے وہی لکھا جو ہم بتاتے رہے ہیں، تحریک انصاف کے حامی یہ آرٹیکل بار بار پڑھیں، 1992 کے بعد عمران خان کی صرف ایک ہی کوشش تھی کہ اقتدار میں آ جائیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عوام کو خدمت کا درس دینے والے خود کرپشن میں ڈوبے ہوئے تھے، موجودہ وزیراعظم کا پوری دنیا میں استقبال جادو ٹونے کی بنیاد پر نہیں ہوتا۔حنیف عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں اقتدار جادوگرنی کے ہاتھوں میں تھا، کالے جادو پر یقین رکھنے والی خاتون کا سب پر قبضہ ہو گیا، یہ دھوکے دے کر لوگوں سے پیسے کمانے والے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئینی فیصلوں سے لے کر کابینہ کی تشکیل تک سب بشریٰ پیرنی کے ہاتھوں میں تھا، یہ شخص ایک نشست کے لیے پرویز مشرف کی منتیں کرتا رہا۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں بشریٰ بی بی کے کہنے پر تقرر وتبادلے ہوئے، آفس آنے اور جانے کا وقت بھی پیرنی طے کرتی تھی، اِن کے دور میں دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے