اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بشریٰ بی بی 4 سال حلال کرپشن کرواتی رہیں: عظمیٰ بخاری

15 Nov 2025
15 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چار سال تک تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے دعویدار سے بشریٰ بی بی حلال کرپشن کرواتی رہیں۔

عالمی جریدے کی بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ پر عظمیٰ بخاری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جریدے کی بشریٰ بی بی پر رپورٹ 100 فیصد درست اور حقائق کے مطابق ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد بشریٰ بی بی کے کارناموں کے چرچے عالمی میڈیا میں ہو رہے ہیں، رپورٹ نے جعلی پیرخانے اور روحانیت میں چھپی شیطانیت سے پردہ اٹھایا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پنکی، گوگی، کوچ اور بزدار  نے مل کر بانی پی ٹی آئی کو چار سال ڈگڈگی پر نچایا، جادو ٹونے سے جعلی پیرخانے چلتے ہیں، ملک اور معیشت نہیں چلتے۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین کو دیوار میں چنوانے والوں کی روحانیت تین سال سے دفن ہو گئی ہے، مریم نواز اور رانا ثناء اللّٰہ کو بشریٰ بی بی کی فرمائش پر مینٹل ٹارچر کیا جاتا تھا، آج مریم نواز کی حکومت میں بشریٰ بی بی کو جیل میں بی کلاس کی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں، یہ اپنا اپنا ظرف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے