(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائزز کے حقوق فروخت کرنے کیلئے بڈز طلب کر لئے ہیں۔
پی سی بی نے اس سلسلے میں ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 ہے، صرف وہ بڈرز جو تکنیکی طور پر اہل ہوں گے، انہیں بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کیلئے مختلف شہروں کے نام تجویز کئے گئے ہیں، جن میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں، ان شہروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے نئی فرنچائزز قائم کی جا سکتی ہیں۔
اس موقع پر پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کرکٹ کی مقبولیت کو مزید بڑھائیں گی اور اس سے پاکستان میں کھیلوں کی صنعت کو بھی مزید فروغ ملے گا۔
