اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر مملکت سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، معاشی، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

14 Nov 2025
14 Nov 2025

(لاہور نیوز) تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی۔

تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طاہر، کرنل رسول زادہ کریم عبد الرسول، میجر جنرل حاکم زادہ ظریف یونسی اور میجر جنرل امان الّلہ زادہ امین جان امان الّلہ بھی وفد میں شامل تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ معاشی و دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، صدرِ مملکت نے تاجکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیا۔

آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان تاجکستان کے ساتھ سیاسی، ثقافتی اور عوامی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ تاجکستان وسطی ایشیا کا دروازہ ہے، پاکستان تاجکستان کیلئے سمندر تک رسائی کا راستہ ہے، کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پُرعزم ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خطے میں امن، استحکام اور باہمی رابطوں کے فروغ میں دونوں ممالک کا کلیدی کردار ہے، اعلی سطح کے دفاعی قیادت کے مسلسل رابطوں کی وجہ سے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو ایک نئی جہت ملی ہے۔

گفتگو کے دوران تعلیم، توانائی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے