اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن

14 Nov 2025
14 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج کے عازمین کرام کو آگاہ کیا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل 15 نومبر ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق اس تاریخ تک سرکاری عازمین کرام کو اپنے حج واجبات کی دوسری قسط لازمی جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید حاصل کرنا ہو گی تاکہ ان کی درخواستیں منسوخ نہ ہوں۔

اس حوالے سے ترجمان  نے مزید بتایا کہ 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کیلئے کھلے رہیں گے، عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے واجبات بروقت جمع کروا کر رسید حاصل کریں تاکہ حج کی روانگی کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

وزارت مذہبی امور  نے عازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی درخواست کی منسوخی سے بچنے کیلئے اس آخری تاریخ تک واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے