اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پاکستان میں مجموعی طور پر اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر

14 Nov 2025
14 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستان بھر میں مجموعی طور پر اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، جن میں سے 2 کروڑ بچوں نے کبھی سکول کا راستہ تک نہیں دیکھا۔

دنیا نیوز  نے آؤٹ آف سکولز بچوں کے اعدادوشمار پر مبنی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) کی حالیہ رپورٹ حاصل کر لی ہے، سکول نہ جانے والوں میں ایک ہزار 84 ٹرانس چینڈر بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 96 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جن میں 47 لاکھ لڑکے اور 48 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں۔

سندھ کی صورتحال بھی تشویشناک ہے جہاں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، جن میں 37 لاکھ لڑکے اور 40 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں، خیبرپختونخوا (کے پی) میں 49 لاکھ بچے سکولوں میں داخل نہیں ہو سکے، ان میں 20 لاکھ لڑکے اور 29 لاکھ لڑکیاں سکول سے باہر ہیں۔

بلوچستان میں بھی 29 لاکھ بچے آؤٹ آف سکول ہیں، جن میں 14 لاکھ لڑکے اور 15 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں 6 سے 16 سال تک کے 89 ہزار بچے سکولز سے باہر ہیں، پی آئی ای کی رپورٹ کے مطابق ان میں 47 ہزار 849 لڑکے اور 41 ہزار 275 لڑکیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آؤٹ آف سکولز بچوں کی تعداد میں ہر سال 20 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے، اس صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ان بچوں کو تعلیم کے حق سے آراستہ کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے