13 Nov 2025
(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔
مرحومہ سینیٹر چوہدری ظفر اقبال، ایم پی اے ڈاکٹر چوہدری مظہر اقبال، اظہر اقبال چوہدری کی والدہ اور جسٹس شہرام سرور کی خوش دامن تھیں۔
مرحومہ کی نماز کل 14 نومبر بروز جمعتہ المبارک شام 4 بجے 2-ڈی ماڈل لاہور میں ادا کی جائے گی۔
