13 Nov 2025
(لاہور نیوز) نامور وکیل اور سیاستدان چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ ججز کا استعفے دینا حکومت کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ صدر مملکت کو بھی تاحیات استثنیٰ سے نام نکلوانا چاہئے تھا، مجھے پتا ہوتا تو صدر مملکت کو ضرور کہتا۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جوڈیشری کو جوڈیشری کے ہاتھوں ہی مروایا گیا ہے، جوڈیشری کو سیلف اکاؤنٹ بیلٹی کرنی چاہئے، بے نظیر زندہ ہوتیں تو اس ترمیم کی اتنی حمایت نہ کرتیں، صدر مملکت کے تاحیات استشنیٰ کا محترمہ بالکل ساتھ نہ دیتیں۔
اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ محترمہ چیف جسٹس آفس کےحق میں تھیں، دونوں ججز کو ابھی استعفے نہیں دینے چاہئیں تھے، رکنا چاہئے تھا۔
