اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہسپتال سے تلخ یادیں وابستہ، شوٹنگ کے دوران درد خودبخود طاری ہوجاتا ہے: شاہین خان

13 Nov 2025
13 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شاہین خان نے کہا ہے کہ ہسپتال سے ان کی زندگی میں تلخ یادیں وابستہ ہیں اور جب بھی وہ شوٹنگ کے دوران ہسپتال کے مناظر کی عکس بندی کرتی ہیں تو درد خودبخود ان کے اندر طاری ہوجاتا ہے۔

شاہین خان نے حال ہی میں دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور اداکاری کے تجربات کے بارے میں بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی کردار ان پر مکمل حاوی ہوجائے لیکن کبھی کبھار کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو ذہن پر طاری ہوجاتے ہیں اور ان سے نکلنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی ہیں جس میں ان کے شوہر فالج کے شکار ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے کردار کو اتنے درد کا سامنا ہے کہ وہ شوٹنگ کے بعد بھی گھر جاکر ذہنی طور پر پریشان رہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک اور وجہ بھی ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ ہسپتال میں کی جارہی ہے اور ہسپتال ان کی زندگی میں تلخ یادوں سے جڑا ہوا ہے، ان کی والدہ اور جان سے عزیز بھائی کی یادیں بھی ہسپتال سے وابستہ ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا بڑا بھائی تھا جس کا وہ چھوٹے بھائیوں کی طرح خیال کرتی تھیں اور وہ انہیں بڑی بہن سمجھتا تھا، ایک دن معلوم ہوا کہ وہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے اور ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے پاس صرف ایک مہینہ ہے۔

شاہین خان کے مطابق جب ان کا بھائی ہسپتال میں زیر علاج تھا، وہ دن میں ڈرامے کی شوٹنگ کرتی تھیں اور شام کو بھائی کے پاس جاتی تھیں، یہ وقت ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا اور آخرکار ان کے جان سے عزیز بھائی نے ان کی آنکھوں کے سامنے دم توڑ دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جب بھی وہ ہسپتال کے کسی سین کی شوٹنگ کرتی ہیں تو ان کی زندگی کی تلخ یادیں ذہن میں تازہ ہوجاتی ہیں اور انہیں اداکاری کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ درد خودبخود ان کے اندر آجاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے