اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی سستی، ہزاروں اساتذہ ایل پی آر سے محروم

13 Nov 2025
13 Nov 2025

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی مبینہ سستی اور انتظامی غفلت کے باعث ریٹائرمنٹ کے قریب اساتذہ ایل پی آر لینے سے محروم رہ گئے ہیں۔

پنجاب ٹیچرز یونین  نے اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن کو باضابطہ درخواست جمع کروا دی ہے۔

جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اساتذہ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں کو منظور کرنے کے باوجود فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فارورڈ نہیں کر رہیں، جس کے باعث اساتذہ اپنے حق سے محروم ہیں۔

رانا لیاقت علی  نے مطالبہ کیا کہ ایچ آر ایم ایس پر موصول درخواستوں کو فوری طور پر محکمہ خزانہ کو بھجوایا جائے تاکہ اساتذہ کو ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل آرام اور مالی تیاری کیلئے دیا جانے والا وقت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر احکامات پر بروقت عمل درآمد کیا گیا تو ہزاروں اساتذہ ایل پی آر پر جا سکیں گے، جس سے نہ صرف ان کی سہولت میں اضافہ ہو گا بلکہ تعلیمی اداروں میں انتظامی شفافیت بھی بڑھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے