اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں سموگ کے خاتمے کیلئے کرول جنگل میں 10 ہزار پودے لگا دیئے گئے

13 Nov 2025
13 Nov 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے کمیونٹی پارٹنرشپ کے تحت کرول جنگل میں دس ہزار پودے لگائے گئے۔

یہ شجرکاری محکمہ جنگلات کی 14 ایکڑ پر محیط برسوں سے بنجر پڑی زمین پر عوامی شمولیت سے کی گئی، شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات کی خصوصی ٹیموں، سکولوں کے طلبہ، رضاکاروں اور مقامی کمیونٹی  نے بھرپور حصہ لیا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق پاکپتن کے ایک ماحول دوست شہری نے لاہور کیلئے 10 ہزار پودوں کا تحفہ دیا، جنہیں کرول جنگل میں لگایا گیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب  نے اس شہری کو ماحول دوستی کے جذبے پر "گرین ایمبسڈر" کا لقب دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف ماحولیاتی خدمت ہے بلکہ قومی، سماجی اور مذہبی فریضہ بھی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول دوست ویژن کے تحت شجرکاری ایک نیا سماجی رجحان بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا عوام اب سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے گھروں، سکولوں اور محلوں میں خود بھی پودے لگانے کی مہمات چلا رہے ہیں، شجرکاری مہم کو سائنسی، سماجی اور مذہبی جذبے کے امتزاج کے ساتھ فروغ دیا جا رہا ہے۔

کرول جنگل میں لگائے گئے پودوں میں پیپل، نیم اور جامن جیسی مقامی انواع شامل ہیں جو کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے آکسیجن خارج کرتے ہیں اور فضا کو قدرتی طور پر صاف رکھتے ہیں، یہ درخت زمینی کٹاؤ روکنے، بارش کے نظام میں بہتری اور درجہ حرارت میں کمی کیلئے بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اگر شہری سطح پر شجرکاری میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے تو پنجاب میں درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ممکن ہے۔

مہم کے اختتام پر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہر شخص اپنے والدین، اساتذہ یا بزرگوں کے نام سے ایک درخت لگائے تاکہ دنیا اور آخرت دونوں کو سنوارا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے