(لاہور نیوز) پنجاب کے تمام سرکاری کالجوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
ڈی پی آئی کالجز نے مراسلے میں کہا ہے کہ داخلے اور اخراج کیلئے صرف ایک مرکزی گیٹ کھلا رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، کالجوں میں وزیٹر رجسٹریشن اور سی این آئی سی تصدیق لازمی قرار دی، تمام کالجوں میں سی سی ٹی وی نگرانی اور باؤنڈری والز کی باقاعدہ جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فائر ڈرلز اور ایمرجنسی پلان ہر سمسٹر میں لازمی کئے جائیں گے، خواتین سٹاف اور طالبات کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے، مشکوک سرگرمیوں یا افراد کی فوری اطلاع پولیس کو دینے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔
اینٹی ہراسمنٹ اور اینٹی ریگنگ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا گیا، سکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، تمام کالجوں کو ماہانہ سکیورٹی آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔
