تعلیم
پنجاب حکومت کا وزیر اعلیٰ کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرنشپ پروگرام کوجاری رکھنےکا فیصلہ
12 Nov 2025
12 Nov 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرنشپ پروگرام کوجاری رکھنےکا فیصلہ کر لیا۔
انٹرنشپ پروگرام کےدوسرےمرحلےکی منظوری کیلئےموصول سمری کی منظوری دیدی گئی، محکمہ ماحولیات وماحولیاتی تبدیلی نےپروگرام کو ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنیکی تجویزدی گئی۔
دوسرےمرحلےمیں نوجوان گریجویٹس کوکلائمیٹ چینج، ماحولیات و پالیسی سازی پرتربیت دی جائیگی، نوجوانوں میں ماحولیاتی شعور وعملی قیادت کی صلاحیتیں پیداکرنامقصودہے جبکہ پروگرام کےتحت نوجوانوں کوماحولیاتی منصوبہ بندی اورفیلڈورک کےمواقع فراہم کیےجائیں گے۔
پہلے مرحلے میں سیکڑوں طلبا و طالبات مسفید ہوئے، ینگ گریجویٹس ماحولیاتی ماہرین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ حاصل کیا تاہم دوسرے مرحلے میں پروگرام کو مزید اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔
