اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

4 ووٹ ابھی بھی ہماری جیب میں تھے، 28 ویں ترمیم کیلئے رکھ لئے: فیصل واوڈا

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(لاہور نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چارووٹ ابھی بھی ہماری جیب میں تھے، وہ چار ووٹ ہم نے 28 ویں ترمیم کے لیے رکھ لیے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ عدالتوں نے بھٹو کو 45 سال بعد انصاف دیا، عدالتوں میں انصاف کیسے ملتا ہے اس کی ایک ہسٹری ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ 27 ویں ترمیم اتفاق رائے سے پاس ہوئی، چیئرمین سینیٹ نے تحریک انصاف کو 59 بار بلایا، تحریک انصاف والے سوشل میڈیا پر کچھ اور اندر ڈرامہ کرتے ہیں، تحریک انصاف والوں کو قوم کے ساتھ سچ بولنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے واک آؤٹ کا مقصد رضا مندی ہوتا ہے، اپوزیشن اس حکومت کی ضمانتی ہے، ترامیم نہیں رکیں گی تحریک انصاف کے بندے کم پڑ جائیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جمہوریت نے کونسا معرکہ مارا ہے، جمہوریت نے سکول، کالج، ہسپتال،بجلی اور گیس نہیں دی، آج سہیل آفریدی نے سب کو بلایا اچھا اقدام کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری بات صحیح نکلی وہ 26 نومبر کو چڑھائی نہیں کرنے آ رہے، یہ ایک اچھی بات ہے، سہیل آفریدی کو بانی اور اپنے لیے آسانی پیدا کرنی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے