اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نادرا کی بلا ضرورت اصل دستاویزات کی فوٹو کاپی کرانے سے گریز کی ہدایت

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(ویب ڈیسک) قومی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے اجرا کے حوالے سے نادرا حکام نے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلاضرورت اپنی اصل دستاویزات کی فوٹو کاپی نہ کرائیں بلکہ نادرا دفاتر میں صرف اصل دستاویزات دکھائیں۔

ترجمان  نے وضاحت کی کہ نادرا کی جاری کردہ دستاویزات جیسے شناختی کارڈ، ایف آر سی اور ب فارم کیلئے شہریوں کو اصل دستاویزات ساتھ لانے کی ضرورت نہیں، بلکہ ان پر درج نمبر فراہم کرنا کافی ہے۔

البتہ دیگر سرکاری اداروں کی جاری کردہ مطلوبہ دستاویزات (مثلاً ڈومیسائل، پیدائش سرٹیفکیٹ، نکاح نامہ وغیرہ) کو ساتھ لانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

نادرا حکام کے مطابق تمام دستاویزات کو سکین کرنے کے بعد شہریوں کو فوراً واپس کر دیا جائے گا، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری فوٹو کاپیوں سے گریز کریں تاکہ وقت اور وسائل کی بچت ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے