اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میٹرو بس میں کرایہ وصولی کا نظام پرچی سسٹم پر منتقل

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(لاہور نیوز) شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی لاہور میٹرو بس سروس میں 12 سال بعد کرایہ وصولی کے نظام میں تبدیلی کر دی گئی۔

اب ٹوکن سسٹم ختم کر کے اس کی جگہ نیا "پرچی سسٹم" نافذ کر دیا گیا ہے، مسافروں کو اب ٹکٹ باکس سے ٹوکن کے بجائے پرچی دی جائے گی اور اس پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے خودکار گیٹس خود بخود کھلیں گے، لاہور کے تمام شاہدرہ تا گجومتہ اسٹیشنز پر خودکار گیٹس فعال کر دیئے گئے ہیں۔

نیا نظام لاہور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے متعارف کرایا ہے، جس کے تحت میٹرو بس میں کرایہ وصولی جدید خودکار سسٹم سے منسلک ہو گئی ہے۔

ترجمان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق اگلے مرحلے میں سسٹم کو "ٹی کیش کارڈ" سے منسلک کیا جائے گا تاکہ میٹرو بس کے تمام لین دین بتدریج ٹی کیش کارڈ پر منتقل کئے جا سکیں۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کیلئے آسانی، تیز رفتاری اور شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے