اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کے آڈٹ کا فیصلہ

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(ویب ڈیسک) لبرٹی خدمت مرکز سمیت پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز میں کرپشن کے الزامات کے بعد سپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آئی جی انسپکشن  نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ وہ ایس پی رینک کے افسران کی زیر نگرانی لائسنسنگ سینٹرز کا جامع آڈٹ کریں۔

انسپکشن کیلئے کرپشن کی شکایات، اضافی فیس چارجنگ سمیت 20 نکاتی فارمیٹ تیار کیا گیا ہے جس میں ایجنٹ مافیا، کرپشن اور فیس سے زائد رقم وصول کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، آڈٹ میں سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ سمیت پچھلے 30 دن کے ویڈیو ریکارڈز بھی چیک کئے جائیں گے۔

انسپکشن افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریکارڈ، رجسٹر اور دیگر شواہد کو بغور دیکھیں اور اپنی رپورٹ میں مشاہدات اور تجاویز شامل کریں، سپیشل آڈٹ رپورٹ 25 نومبر تک جمع کرانی ہو گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لائسنسنگ سینٹرز کے آڈٹ کا ٹاسک ڈی پی او دفاتر اور پولیس لائنز کی آڈٹ ٹیموں کو سونپا گیا ہے تاکہ شفاف اور مؤثر تحقیقات یقینی بنائی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے