اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلح افراد کا ایئرپورٹ لیسکو سب ڈویژن کے دفتر پر حملہ، دو اہلکار زخمی

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں ایئرپورٹ لیسکو سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں دو ملازمین شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے بعد پیش آیا، لیسکو اہلکاروں نے گوہاوا ٹبہ کے علاقے میں بجلی چوری کی شکایت پر کارروائی کی تھی، جس کے بعد آٹھ نامعلوم افراد  نے لیسکو کے ایئرپورٹ سب ڈویژن دفتر پر دھاوا بول دیا۔

حملہ آوروں  نے سرکاری گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے، دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے میں لائن مین فاروق اور اے ایل ایم عرفان شدید زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس  نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ جنوبی چھاؤنی میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے