12 Nov 2025
(ویب ڈیسک) لاہور تعلیمی بورڈ نے فیسوں کی ادائیگی کا نیا نظام اچانک نافذ کر دیا ،جس سے طلبہ پریشان ہو رہے ہیں ۔
نظام کی اچانک تبدیلی کے باعث بورڈ کی مختلف سروسز کی فیس جمع کروانے میں طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایچ بی ایل کے علاوہ کسی اور بینک کی ایپلی کیشن سے فیس کی ادائیگی روک دی گئی ہے، جس کے باعث سیکڑوں طلبہ کو لاہور بورڈ آکر فیس جمع کروانی پڑ رہی ہے۔
والدین کے مطابق ایک دن فیس جمع کروانے اور اگلے دن اس کی تصدیق کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔
