اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہو گی: افغان حکام کی دھمکی

11 Nov 2025
11 Nov 2025

(ویب ڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہو گی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کرے گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے، افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، ترانوں میں پاکستان کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی۔

اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گارنے کے اشعار بھی پڑھے گئے، طالبان وزیر نور اللہ نوری نے بھی 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب کو دھمکی دی تھی، طالبان انٹیلی جنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا نے متعدد بار اسلام آباد پر حملوں کی دھمکی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے