11 Nov 2025
(ویب ڈیسک) پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی، محکمہ خزانہ نے پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کا ماہانہ وظیفہ جاری کردیا۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کے وظیفہ کیلئے 3ارب30 کروڑ روپے جاری کئے گئے، تمام پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کو بقایاجات کے ساتھ ماہانہ وظیفہ ملے گا۔
محکمہ خزانہ نے پی کے ایل آئی ہسپتال کو92 کروڑ50 لاکھ جاری کر دیئے، پی کے ایل آئی ادویات ،یوٹیلیٹی بلز،تنخواہوں و آپریشنل اخراجات پرخرچ کرے گا۔
محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ مذکورہ محکموں کو آن لائن کردیا۔
