11 Nov 2025
(ویب ڈیسک) پرائیویٹ سکولوں نےحکومتی احکامات ہوامیں اڑا دیے، سموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے لیکن تعلیمی اداروں کے ٹرپ سیروتفریحی کےغرض سے پارکوں کا رخ کر رہے ہیں۔
آؤٹ ڈورسرگرمیوں سےبچوں کی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہونےکاخدشہ ہے، جوائےلینڈ ، جلو پارک، سفاری پارک ، چڑیا گھر میں سکولز کا رش لگ گیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تعلیمی اداروں کوحکومتی احکامات پرعملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آنے لگی، پرائیویٹ سکولزکو بچوں کا ٹرپ لے جانے کیلئےمتعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز سے اجازت نامہ لینا لازم ہے ۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولزبغیراجازت نامہ کے سکول ٹرپ لےجانے لگے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ حکومت نےآؤٹ ڈورسرگرمیوں پرمکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، شکایت ملنے پرمتعلقہ سکولز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
