اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مرد اداکار بھی خواتین اداکاراوں کی طرح بوٹوکس کرواتے ہیں،ایاز سموں

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(ویب ڈیسک)معروف اداکار ایاز سموں نے کہا ہے کہ اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں۔

ایاز سموں حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نےاپنے ذاتی کیرئیر سمیت مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔دوران شو اداکار ایاز نے اپنی اصل  عمر بتاتے ہوئے کہا کہ گوگل پر میری عمر بالکل ٹھیک ہے، میں 38 سال کا ہوں اور اسے میں نے کبھی نہیں چھپایا۔

دوران شو اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ’  میں کوئی خاص ڈائٹ یا ورک آؤٹ فالو نہیں کرتا، سب کچھ کھاتا ہوں لیکن کم مقدار میں کھاتا ہوں، فٹ اور جوان نظر آنے کے لیے میرے نزدیک2 فارمولے ہیں، پہلا خود خوش رہیں اور دوسرا دوسروں کو بھی خوش رکھیں‘ ۔

ایاز سموں کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی  بوٹوکس یا پروسیجر نہیں کروایا لیکن شوبز میں اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس اور پروسیجر کرواتے ہیں‘

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے