اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ق نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت ہوا، چوہدری سالک حسین نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم سے ملاقات پر اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں طارق حسن، ڈاکٹر امجد، مصطفیٰ ملک، فرخ خان اور دیگر مرکزی رہنما شریک تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد اب آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی، آذربائیجان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک، رانا ثناء اللّٰہ، ریاض حسین پیرزادہ، عون چوہدری، شذرہ منصب اور قیصر احمد شیخ شریک تھے۔ اس کے علاوہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے