اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس معطل، بھاری جرمانے ہوں گے

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(لاہور نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس معطل اور بھاری جرمانے بھی ہوں گے، صوبائی کابینہ نے ٹریفک پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی۔

سمری کے مطابق ٹریفک کی 25 مختلف خلاف ورزیوں پر کم سے کم جرمانہ 2 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، قوانین کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ جرمانے 20 ہزار تک ہوں گے، ہر خلاف ورزی پر 2 سے لے کر 4 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی جائے گی، سالانہ 20 پوائنٹس کی خلاف ورزیوں پر لائسنس 2 ماہ سے 1 سال کیلئے معطل ہوگا۔

نئے قوانین کے مطابق اوور سپیڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے 20 ہزار وصول کیا جائے گا، اوور سپیڈنگ کی خلاف ورزی پر 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے 15 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر بھی 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی۔

اسی طرح اوور لوڈنگ پر جرمانہ 2 ہزار سے 15 ہزار روپے تک ہوگا، اوورلوڈنگ کرنے پر بھی 4 پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی، ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 15 ہزار روپے تک ہوگا، سمری کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر بھی 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔

ریش ڈرائیونگ پر جرمانہ 3 ہزار سے 15 ہزار ہوگا، 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی، سمری کے مطابق پریشر ہارن پر 2 ہزار سے 10 ہزار جرمانہ اور 2 پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے