اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فیلڈ مارشل نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب دنیا ہماری پوری بات سن رہی: مریم نواز

07 Nov 2025
07 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات کو سن رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی میں شہبازشریف کا ریکارڈ نہیں توڑا، شہبازشریف کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہی ہوں، پنجاب کو چلانا آسان کام نہیں تھا، پنجاب میں سی سی ڈی کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئیں، دو روز قیام کے بعد برازیل روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ برازیل میں ہونے والے کوپ 30 اجلاس میں شریک ہوں گی، پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی، ستھرا پنجاب، ای موبلٹی کے بارے شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈر شپ پر گفتگو کریں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی اہم شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ملاقات شیڈول ہے، ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر سے بھی ملاقات طے ہے۔

مریم نواز ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج کے گلوبل ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے عہدیداروں سے بھی ملاقات طے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے