اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سکھ برادری کو پنجاب آمد پر جی آیاں نوں کہتے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز

05 Nov 2025
05 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کی پنجاب آمد پر ’’جی آیاں نوں‘‘ کہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بابا گورو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گورو نانک انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردارتھے، پُرامن معاشرے، رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، بابا گورو نانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کا پرچار کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کیلئے مساوی سہولتوں اور حقوق کے علمبردار ہیں، چاہے تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، مل جل کر پاک سرزمین کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے، بابا گورو نانک نے محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کرتارپور میں بیساکھی میلے میں شرکت یادگار دن تھا، پنجاب میں سکھ برادری کو بابا گرونانک جنم دن کی تقریبات میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے