اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع

05 Nov 2025
05 Nov 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کی خوراک میں استعمال کرنے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ انسانی استعمال کیلئے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا، دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ کے حکم نامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کیلئے استعمال ہو گی، پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق فیڈ ملز گندم کو مرغیوں کی خوراک کیلئے استعمال کرنے والی تھیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہے جسے آٹے کی تیاری میں استعمال ہونا چاہئے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی، پابندی کا اطلاق سوموار یکم دسمبر تک ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے